کراچی، ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سواروں کو لوٹا اور مرغا بھی بنایا

Aug 26, 2025 | 20:28:PM
کراچی، ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سواروں کو لوٹا اور مرغا بھی بنایا
کیپشن: کراچی، ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سواروں کو لوٹا اور مرغا بھی بنایا
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِ شہور) تھانہ رضویہ کراچی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے کئی موٹرسائیکل سواروں کو لوٹا اور مرغا بھی بنایا۔

ڈاکوؤں کی لوٹ مار، شہریوں پر تشدد اور مرغا بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 21 نے حاصل کر لی،لٹنے والے شہری تھانے پہنچے تو عملے نے کہا کل آنا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعے کا نوٹس لے لیا،صوبائی وزیر نے علاقہ ایس ایچ او کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی،کار سوار ڈاکوؤں نے 15 منٹ تک کی واردات کے دوران کئی موٹرسائیکل سواروں کو لوٹا، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکلیں چھینیں، تشدد کیا اور مظلوموں کو مرغا بھی بنایا۔

 شہری مدد کے لیے پکارا، مگر کوئی نہ آیا ،شہری کے مطابق واردات کے بعد ملزمان میں سے 3 آلٹو کار جب کہ ایک موٹر سائیکل پر فرار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرماسنگھے کو ضمانت مل گئی