غزہ میں 6 صحافیوں کا قتل اسرائیل کی سچ دبانے کی بدنیتی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے : شیری رحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں 6 صحافیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی سفاکانہ پالیسی نے مزید 6 صحافیوں کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، اسرائیلی کارروائی صحافت اور آزادی اظہار پر وار ہے۔
سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا قتل بین الاقوامی قانون کے تحت ایک سنگین جنگی جرم ہے، غزہ میں 6 صحافیوں کا قتل اسرائیل کی سچ دبانے کی بدنیتی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ النصر ہسپتال پر بمباری اسرائیل کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ثبوت ہے، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کسی طرح جنگ نہیں بلکہ ایک نسل کشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ہی روز میں 6 صحافیوں کو شہید کر دیا ہے۔
غزہ کے النصر ہسپتال پر یکے بعد دیگرے دو فضائی حملے کیے گئے جس میں مریضوں، ڈاکٹروں، شہری دفاع رضا کاروں اور 5 صحافیوں سمیت 20 افراد شہید ہوئے۔