مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا، جس سے وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکومتِ پنجاب نے طلبا کے لیے لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد صوبے بھر میں ڈیجیٹل لرننگ ٹولز تک رسائی کو مزید وسعت دینا ہے۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس کی تقسیم اگلے ماہ سے شروع ہوگی، جس کا باضابطہ شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے یہ تقسیم تقریباً ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں افتتاحی تقریب کے دوران شروع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں صرف لاہور کے طلبا کو 14 ہزار لیپ ٹاپس دیئے گئے تھے، جبکہ اب اس سکیم کو توسیع دی جا رہی ہے تاکہ صوبے بھر کے مزید مستحق اور باصلاحیت طلبا اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:کسٹم نظام فیس لیس اور شفاف بنانے کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں: وزیراعظم
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے ہونہار نوجوانوں کو میرٹ پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ یہ لیپ ٹاپ سود پر مبنی قرضوں کے ذریعے لیپ ٹاپ کی اسکیم کے علاوہ ہوں گے۔