ٹی ٹونٹی :شکیب الحسن نے تاریخ رقم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ سی پی ایل میں انٹیگا اور باربوڈا فالکنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی وکٹ حاصل کرکے انجام دیا۔
انہوں نے میچ میں مزید دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس کے بعد ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 502 ہوگئی ہے۔
اس کارنامے کے ساتھ ہی شکیب الحسن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 7000 رنز بنانے اور 500 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 660 وکٹیں افغانستان کے راشد خان نے حاصل کررکھی ہیں۔
ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو نے 631، سنیل نارائن نے 590 اور عمران طاہر نے 554 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔