مستونگ: اسپلنجی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک ،متعدد ٹھکانے تباہ

Aug 26, 2025 | 09:41:AM
مستونگ: اسپلنجی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک ،متعدد ٹھکانے تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، دوران آپریشن دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

مارے گئے  دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے۔

ہلاک دہشت گرد عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے پھر بھارتی زخموں پر نمک چھڑک دیا

بروقت کارروائی کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔