اٹک جیل: ایف آئی اے ٹیم کی چئیرمین پی ٹی آئی سے تحیقیقات

Aug 26, 2023 | 18:46:PM
اٹک جیل: ایف آئی اے ٹیم کی چئیرمین پی ٹی آئی سے تحیقیقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اٹک جیل میں ایف آئی اے ٹیم نے چیئرمیں پی ٹی آئی سے تحقیقات کیں۔

ذرائع کے مطابق اٹک جیل میں سائفر کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے ٹیم نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تحیقیقات کیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز کی سربراہی میں سائبر کرائم کی ٹیم نے تفتیش کی، سائفر گمشدگی کے حوالے سے بھی سوالات کئے گئے، ایک گھنٹہ سے زائد تک تفتیشی ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی سے سوالات کرتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر وین حادثے کا شکار، کتنے افراد جاں بحق کتنے زخمی؟ افسوسناک خبر آگئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیان کو رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا، سوا  گھنٹہ  تک ایف آئی اے ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ  کرتی رہی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت سابق آرمی جرنیل کے خلاف سائفر کیس میں سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔