افغان بولر کی بابر اعظم اور امام الحق سے بدتمیزی

Aug 26, 2023 | 15:22:PM
افغان بولر کی بابر اعظم اور امام الحق سے بدتمیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کے بعد افغان گیند باز ایک بار پھر آپے سے باہر  ،  قومی کپتان بابر اعظم اور امام الحق سے میدان میں بد تمیزی اور  نازیبا الفاظ کس دیئے ۔

 تفصیلات کے مطابق افغانستان کو پاکستان کے ہاتھوں دوسری شکست ہضم نہ ہوسکی، میچ کے بعد افغانی بولرفرید احمد نے بابر اعظم اور امام الحق سے بدتمیزی کی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا،گزشتہ سال آصف علی سے لڑائی کرنے والے افغانی بولرفرید احمد نے  ایک بار پھر سے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کردیں،ذرائع کے مطابق دوسرے ون ڈے میں افغانستان کو شکست کے بعد افغانی کھلاڑی فرید احمد نے بابر اعظم اور امام الحق سے بدتمیزی کی،فرید احمد نے میچ کے بعد بابر اعظم اور امام الحق سے ہاتھ نہیں ملایا اور نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا، بابر اعظم اور امام الحق نے فرید احمد کی بدتمیزی پر کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آخری ون ڈے: پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

افغانی آل راونڈر راشد خان اور محمد نبی نے بابر اعظم اور امام الحق سے فرید احمد کے رویے پر معافی مانگی، راشد خان نے فرید احمد پر غصہ کیا اور دور جانے کو کہا،فرید احمد کی کپتان بابر اعظم اور امام الحق سے بدتمیزی اور نازیبا الفاظ پر قومی ٹیم مینجمنٹ نے سخت احتجاج کیا، ٹیم مینجمنٹ نے فرید احمد کے غلط رویے پر میچ ریفری کو شکایت لگائی،افغانستان کے کوچز نے بھی بابر اعظم اور امام الحق سے معذرت کی۔ دوسری جانب فضل حق فاروقی کا شاداب خان کو متنازع آوٹ کرنے پر شاہین شاہ آفریدی شدید ناراض ہوگئے۔