آخری ون ڈے: پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Aug 26, 2023 | 14:40:PM
آخری ون ڈے: پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سر ی لنکا میں جاری پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ایک روزہ میچز  پر مشتمل سیریزکا آخری میچ جاری ہے، پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کر دیا۔ 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہوگا،ٹاس کے موقع پر گفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف،نسیم شاہ، آل راؤنڈر افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیاگیا ہے۔


 
 
دوسری جانب آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے، آل راؤنڈر گلبدین نائب کو آج ہونے والے میچ کے لیے افغان ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے،واضح رہے سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جارہا ہے، یہ میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی،یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

آخری ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کوجیت کیلئے 269رنز کاہدف دے دیا ہے۔پاکستان نے افغانستان  کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 268رنز بنائے۔ جس میں محمد رضوان نے 67 رنز بنائے اور بابر اعظم 60 رنز کے ساتھ  نمایاں رہے۔جبکہ دوسری جانب آغا سلمان 38رنزکے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔افغانستان کےبالر غلام  نبی اور فرید احمد نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔