اہم بھارتی عہدیدار جلد پاکستان پہنچیں گے، وجہ بھی سامنے آ گئی

Aug 26, 2023 | 09:14:AM
اہم بھارتی عہدیدار جلد پاکستان پہنچیں گے، وجہ بھی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی)  کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا 4 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دعوت نامے دیئے جا رہے ہیں ، جس کے تحت بھارتی بورڈ کے عہدیداران جلد پاکستان پہنچیں گے ، بی سی سی آئی صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا 4 سے 6 ستمبر لاہور میں ہوں گے۔  

راجیو شکلا اور راجر بنی گورنر ہاؤس میں عشائیے میں بھی شریک ہوں گے،دورے میں پی سی بی اور بی سی سی آئی کے عہدیداران میں ملاقات بھی شیڈولڈ ہے، بی سی سی آئی آفیشلز لاہور میں ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے،سات ستمبر کو دونوں پاکستان سے روانہ ہوجائیں گے،دونوں عہدیداران سری لنکا میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے بعد پاکستان کا رخ کریں گے۔