اٹک جیل: چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے آئی تحقیقاتی ٹیم واپس روانہ

Aug 26, 2023 | 00:42:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) چیئرمین  پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے آنے والی جے آئی ٹی کی ٹیم جیل سے واپس روانہ ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی ٹیم نے لاہور میں سانحہ 9مئی کور کمانڈر ہاوس کے مقدمہ کے سلسلہ میں تفتیش کے لئے آئی تھی۔ ڈی آئی جی عمران کشور کی سربراہی میں آنے والی جے آئی ٹی کی ٹیم میں انسپکٹر سلیم، زاہد، شوکت، اشرف اور سب انسپکٹر  راشد اور  شہزاد شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جج ہمایوں دلاور کے تبادلے کی وجہ سامنے آگئی

 تحقیقاتی ٹیم نے چیئرمین  پی ٹی آئی سے تقریباً 3 گھنٹے تک جیل میں تفتیش کی ، تحقیقاتی ٹیم نے 9 مئی کو لاہور میں ہونے والے کور کمانڈر ہاوس کے مقدمے کے سلسلے میں انویسٹیگیشن کی۔