عمران خان کا جوابی وار: نواز، زرداری، فضل الرحمان مشکل میں آگئے

Aug 26, 2022 | 12:31:PM
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے عمران خان کی ایما پر کارروائی کرتے ہوئے نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر غداری کے مقدمات درج کرلئے
کیپشن: عمران خان،آصف زرداری، نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے عمران خان کی ایما پر کارروائی کرتے ہوئے نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر غداری کے مقدمات درج کرلئے۔

یہ بھی پڑھیں:خانہ کعبہ کے سابق امام کی سزا سے متعلق بڑی خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے عمران خان کی ایما پر سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پر غداری کے مقدمات درج کرلیے۔ مقدمات پی ٹی آئی کے شہبازگل کے خلاف غداری مقدمہ کے اعلانیہ ردعمل میں دائر کئے گئے۔

 ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے عمران خان کی ایما پہ قانون اور آئین کو بالائے طاق رکھ کر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف اداروں کو بدنام کرنے کے الزام کے تحت بغاوت کے مقدمات درج کئے۔

مقدمات میں مدعی علی امین گنڈا پور اور ریونیو مجسٹریٹ منیر احمد کی طرف سے نامزد ملزمان نواز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر دفعہ 353۔505۔108۔120 اے اور 109 کے تحت سنگین غداری کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔