خانہ کعبہ کے سابق امام کی سزا سے متعلق بڑی خبر آگئی

Aug 26, 2022 | 12:11:PM
سعودی عرب میں ایک عدالت نے 22 اگست کو خانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے
کیپشن: سابق امام کعبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک عدالت نے 22 اگست کو خانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ اچانک ملتوی، بڑی وجہ سامنے آگئی

عرب دنیا کی مختلف ویب سائٹس کے مطابق سعودی اپیل عدالت نے 22 اگست کو شیخ صالح الطالب کو سزا سانئی۔ عدالت نے ذیلی عدالت کی جانب سے الزامات کی بریت کےلئے جاری کر دہ فیصلے کو واپس لے لیا۔

واضح رہے سعودی حکام نے اگست 2018 میں صالح االطالب کو وجہ بتائے بغیر گرفتار کرلیا تھا۔ وہ مختلف سعودی عدالتون میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں دارالحکومت ریاض کی ہنگامی عدالت اور مکہ کی ہائیکورٹ بھی شامل ہے۔ جہاں انہوں نے گرفتاری سے قبل کام کیا تھا۔

انسانی حقوق کے گروپ اور سعودی مخالف مختلف ذرائع ابلاغ ان کی سزا کو اس خطبے سے جوڑ رہے ہیں جو انہوں نے برائی کو مسترد کرنے کی اہمیت بارے دیا تھا اور کہہ رہے تھے کہ ان کی گرفتاری شاہی خاندان کے خلاف خطبہ دینے پر کی گئی۔