سولر پینلز کی تنصیب سے بجلی کا بل ’زیرو‘ کرنے کا طریقہ کیا ؟

May 07, 2024 | 13:29:PM
سولر پینلز کی تنصیب سے بجلی کا بل ’زیرو‘ کرنے کا طریقہ کیا ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سولر پینلز کی تنصیب سے بجلی کا بل ’زیرو‘ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟,حالیہ عرصے میں سولر پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سولر سسٹمز کی طلب میں غیرمعمولی رحجان دیکھنے میں آرہا ہے لیکن بجلی کا بل صفر کرنے کیلئے ایک خاص حد سے زیادہ بڑا سولر سسٹم درکار ہے۔

سولر سے بجلی کا بل زیرو کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو اپنے گھر میں موجود بجلی کے آلات اور اس کے لوڈ کے بارے میں مکمل آگاہی ہو کیونکہ گھر کے لوڈ کے حساب سے ہی سولرسسٹم لگانا چاہیے۔

سولرپینل سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو نیٹ میٹرنگ کے ذریعے کے الیکٹرک یا واپڈا کو بیچ سکتے ہیں جبکہ یہی یونٹس جو آپ نے توانائی کمپنی کو فروخت کیے ہیں انہیں رات میں استعمال کرکے اپنا بل زیرو کرسکتے ہیں۔

سولر سسٹم نصب کرانے والوں سے کیے گئے ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی کا بل صفر کرنے کیلئے اتنا بڑا سسٹم نصب کرنا پڑتا ہے جو مہینے میں کم ازکم 800 یونٹ بجلی پیدا کر سکے۔

ایک آسان کلیہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ کے گھر کا لوڈ 7 کلو واٹ پر مشمل ہے تو بل صفر کرنے کے لیے 10 کلو واٹ کا نیٹ میٹرنگ والا سولر سسٹم لگا لیں کیونکہ 10 کلو واٹ والا سولر سسٹم 800 یونٹس بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس طرح آپ کے گھر کی اوسط بجلی کی کھپت کم ہونے کی وجہ سے بجلی کا بل صفر ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی ویگن آر  کتنے کی ہو گئی،قیمت بھی سامنے آ گئی

ایسے بڑے سولر سسٹم نیٹ میٹرنگ پر چلتے ہیں, دن میں گھر کے استعمال سے تقریبا دگنی بجلی پیدا ہوتی ہے اور اضافی بجلی نیٹ میٹرنگ کے ذریعے متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی کو چلی جاتی ہے, رات کو جب سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار بند ہوتی ہے تو بجلی تقسیم کار کمپنی کی بجلی استعمال ہوتی ہے۔

لیکن ایسا نہیں ہے کہ جتنے یونٹ دن کو آپ کے سولر سسٹم نے پیدا کیے اتنے ہی آپ رات میں استعمال کر سکتے ہیں, دن میں سولر سسٹم جو بجلی بناتا ہے ہے وہ تقریباً 20 روپے یونٹ کے حساب سے تقسیم کار کمپنی خریدیتی ہے جب کہ رات کو جو یونٹ صارفین استعمال کرتے ہیں وہ 50 روپے کے لگ بھگ پڑتا ہے, اوسطاً دن میں تقسیم کار کمپنی کو بیچے گئے 3 یونٹس کے بدلے رات کو ایک یونٹ ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مرغی کا گوشت 227 روپے فی کلو سستا

حکومت نے حال ہی میں نیٹ میٹرنگ کے ریٹ کم کرنے پر غور شروع کیا ہے اور وہ یونٹ کا ریٹ 10 روپے تک لانے کا ارادہ رکھتی ہے, اگر ایسا ہوا تو یہ فرق مزید بڑھ جائے گا۔

ایسے میں سولر پینل لگانے والوں کے پاس ایک حل یہ ہے بھی ہے کہ وہ نیٹ میٹرنگ کو ترک کرکے آف گرڈ سسٹم پر منتقل ہوجائیں, ایسے سسٹم میں دن کو پیدا ہونے والی بجلی بیٹریوں میں جمع ہوتی ہے جو رات کو استعمال کی جا سکتی ہے,لیکن اس کے لیے بہت بڑے بیٹری بینک کی ضرورت پڑتی ہے جو بہت مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔

بہت سے صارفین آف گرڈ سسٹم کو دن کے وقت بجلی کا لوڈ کرم کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں, اور رات کو گرڈ کی بجلی استعمال کرتے ہیں, اس طرح ان کا بل آتا ضرور ہے لیکن کم ہو جاتا ہے.

یہ بھی پڑھیں : انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان