لاہور میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہونےلگا

May 16, 2024 | 15:14:PM
لاہور میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہونےلگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد ندیم سپرا)لاہور میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا، صارفین کیلئے 7 سے15کلو واٹ تک سسٹم کی قیمت میں 25 سے لیکر50 ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ۔

 ذرائع کے مطابق  مارکیٹ میں6 روپے فی واٹ کے حساب سے سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،7 کلو واٹ کا سسٹم 25ہزار اضافے کیساتھ8 لاکھ 50 ہزار روپے،10 کلو واٹ کے سسٹم کی نئی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 12لاکھ روپے تک مقرر کر دی گئی ۔

 اسی طرح 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت50 ہزار اضافے کیساتھ14 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ، 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 16 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

 تمام سولر سسٹم آن گرڈ لگانے کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ہائیبرڈ سسٹم پر جانے کیلئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کی جائیگی۔
 یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا؟،انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی