سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

Apr 08, 2024 | 19:58:PM
سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس
کیپشن: سعودی رویت ہلال کمیٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس شروع ہو گیا،سدیر رسد گاہ میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان اور ماہر فلکیات موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تمیر،طائف،جازان،مکہ مکرمہ اور دیگر رسد گاہوں میں بھی عید کا چاند دیکھنے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں،سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو بھی چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج 29 رمضان المبارک شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے،سعودی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے یا نظر نا آنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عید کا چاند کل نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں؟ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا اہم بیان