سعودی عرب میں عید کا چاند نظرنہیں آیا

Apr 08, 2024 | 21:16:PM
سعودی عرب میں عید کا چاند نظرنہیں آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا اس لیے عید الفطر 10 اپریل کو ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس سدیر رسد گاہ میں ہوا ، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان اور ماہر فلکیات  بھی شامل تھے،تمیر،طائف،جازان،مکہ مکرمہ اور دیگر رسد گاہوں میں بھی عید کا چاند دیکھنے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں،سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو بھی چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیاتھا کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا اور عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ ہوگی تاہم حتمی اعلان سپریم کورٹ کرے گی،پاکستان میں بھی عید الفطر کا چاند منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اس طرح پاکستان اور سعودی عرب میں عید ایک ہی دن ہوگی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو پاکستان میں مطلع صاف ہو گا اور انسانی آنکھ سے نظر آنے کےلیے چاند کی عمر بھی پوری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : عید سے قبل ڈالر مہنگا ، دیگر کرنسیوں کو روپے نے پچھاڑ دیا