پاکستان میں عید کا معاملہ، کیا اس بار بھی سعودی عرب کیساتھ ہوگی؟ ماہر فلکیات کا مؤقف بھی آگیا

Apr 07, 2024 | 20:51:PM
پاکستان میں عید کا معاملہ، کیا اس بار بھی سعودی عرب کیساتھ ہوگی؟ ماہر فلکیات کا مؤقف بھی آگیا
کیپشن: عید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ماہر فلکیات جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ رواں رمضان 29 روزے ہوں گے اور عید سعودی عرب کے ساتھ ہوگی۔ 

ماہر فلکیات کے مطابق عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔ عید کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی، عید کا چاند 8 اپریل کی شب 11 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگا۔

8 اپریل کو سعودی عرب میں 29 واں روزہ ہوگا، نیا چاند پیدا ہوتے ہی فوراً نظر نہیں آتا، 9 اپریل کو سورج غروب ہوتے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی، مطلع صاف ہوا تو چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، پاکستان میں 29 اور سعودی عرب میں 30 روزے ہوں گے۔ پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں عید اس سال ایک ساتھ ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتا دی