عمران خان کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ اچانک ملتوی، بڑی وجہ سامنے آگئی

Aug 26, 2022 | 11:37:AM
 موسم خراب ہونے کی وجہ سے عمران خان کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ اچانک ملتوی ہوگیا
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موسم خراب ہونے کی وجہ سے عمران خان کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ اچانک ملتوی ہوگیا۔
 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان کا دورہ کرنا تھا جس کے لیے روجھان میں شمش آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا تھا، لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے دونوں رہنماؤں کا دورہ روجھان ملتوی کر دیا گیا ہے ۔عمران خان نے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے بھی ملاقات کرنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان

یاد رہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کا ضلع راجن پور مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے، ڈیرہ غازی خان بھی 20 دن سے بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہے۔