زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

Aug 26, 2021 | 22:30:PM
زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کامیڈین زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 زید علی کی آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے بیٹے کے کان میں آواز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید علی ہسپتال میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے ننھے بیٹے کو گود میں لے کر اس کے کانوں میں اذان دی جبکہ ویڈیو میں ان کے بیٹے کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا۔واضح رہے کہ زید علی اور یمنیٰ کے ہاں رواں ماہ 18 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ اور نیمل کی شادی کی دوسری سالگرہ، تصاویر وائرل