آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ، آپریشنزتیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی 

Aug 26, 2021 | 20:56:PM
آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ، آپریشنزتیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا ، آرمی چیف کو آپریشنزتیاریوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا،آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشن تیاریوں اورعزم کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے بہاولنگر گیریژن کا بھی دورہ کیا،آرمی چیف نے ہیوی میکنائزڈبریگیڈ کے جوانوں کی جنگی مشقیں بھی دیکھیں اورجوانوں کی تربیتی حربی تیاریوں اور صلاحیتوں پر اظہار اطمینان کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ بڑے پیمانے پر خطرے سے نمٹنے کیلئے صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ: سکول ٹیچرکے اندھے قتل کا ڈراپ سین، بیوی اور اس کا آشنا قاتل نکلے