نوشہرہ: سکول ٹیچرکے اندھے قتل کا ڈراپ سین، بیوی اور اس کا آشنا قاتل نکلے

Aug 26, 2021 | 20:49:PM
نوشہرہ: سکول ٹیچرکے اندھے قتل کا ڈراپ سین، بیوی اور اس کا آشنا قاتل نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رسالپور کے علاقہ رشکئی میں لاوارث لاش کا ڈراپ سین،مقتول کی بیوی اور اس کا آشنا قاتل نکلے۔
تفصیلات کے مطابق رسالپور کے علاقہ رشکئی سے ملنے والی سکول ٹیچر کی لاش کا معمہ حل ہو گیا،مقتول سکول ٹیچر امجدعلی شاہ کی بیوی اور اس کا آشنا مدرسے کا قاری ذوالفقار قاتل نکلے،پولیس نے مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا دونوں کو گرفتار کرلیا۔
ملزموں نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ ہمارے آپس میں تعلقات تھے اور دونوں نے ملکر قتل کا منصوبہ بنایا،ملزم کی پہلے بھی دو شادیاں تھی اب مقتول کی بیوی سے شادی کے لئے قتل کامنصوبہ بنایاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے جے یو آئی کی 2 وکٹیں اڑا دیں