متھیرا کا جنید صفدر کی گلو کاری پر طنز کرنے وا لوں کو کرارا جواب

Aug 26, 2021 | 18:15:PM
متھیرا کا جنید صفدر کی گلو کاری پر طنز کرنے وا لوں کو کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ادا کا رہ اور میز با ن  متھیرا نے بلال مقصود کی جانب سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گلوکاری کی طنزیہ تعریف پر اظہار برہمی کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق  انسٹاگرام سٹوری میں بلال مقصود کی سٹوری کو شیئر کرتے ہوئے متھیرا نے  کہا کہ ہم کسی کو جج کرنے والے کوئی نہیں ہوتے، کسی کی خوشیوں میں ٹانگ اڑانے والے کوئی نہیں ہوتے۔متھیرا نے لکھا کہ جس قسم کی باتیں وہ پڑھ رہی ہیں وہ انتہائی مضحکہ خیز ہیں، متھیرا نے لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہم جاہلوں کی طرح کیوں برتاؤ کررہے ہیں، ہم کسی کے بچے کا مذاق صرف اس لیے کیوں اُڑا رہے ہیں کہ اس کا بیک گراؤنڈ ایک سیاسی خاندان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کی 3 سالہ کارکردگی ۔۔ اشتہار کیلئے بھارتی ویب سائٹ سے تصاویر چرانے کا انکشا ف

انہوں نے لکھا کہ ہم ایک دوسرے کو ہراساں نہ کرنے کا درس دیتے ہیں جبکہ خود اس میں مکمل شامل رہتے ہیں ، پاکستانیوں کو اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

یا د  رہے کہ جنید صفدر نے اپنی شادی کی تقریب میں بھارتی گلوکار محمد رفیع کا مشہور زمانہ گانا ’ کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گایا تو تقریب کے شرکاء حیران رہ گئے۔

بلال مقصود نے جنید صفدر کے گانا گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پیچھے لگے ہوئے کچھ پھول میرے ٹیکس کے پیسوں کے ہوسکتے ہیں لیکن مجھے اس نوجوان کو گلوکاری کیلئے پورے 100نمبر دینے ہوں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں:چو ہنگ میں زیادتی کا شکا ر ماں بیٹی کا دل دہلا دینےوالا بیان قلمبند۔۔بیٹی حافًظہ قرآن ہے