کے پی حکومت کا گندم خریداری پالیسی 2026 کا اعلان

Apr 26, 2026 | 22:24:PM
کے پی حکومت کا گندم خریداری پالیسی 2026 کا اعلان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے ہائبرڈ گندم خریداری پالیسی 2026 کا اعلان کر دیا جس کے تحت پہلی بار گندم خریداری میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت 5 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن اسٹریٹجک گندم ذخیرہ برقرار رکھے گی جبکہ گندم خریداری کا ایک حصہ نجی ایگریگیٹرز کے ذریعے کیا جائے گا۔

پالیسی کے مطابق دو تہائی گندم سرکاری سطح پر جبکہ ایک تہائی نجی ایگریگیٹرز خریدیں گے۔ گندم کی عارضی امدادی قیمت 3500 روپے فی 40 کلو مقرر کی گئی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری خریداری کے لیے 32 ارب روپے جبکہ نجی شعبے کے لیے 16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نجی ایگریگیٹرز کو 70 فیصد تک مارک اپ سپورٹ فراہم کی جائے گی اور ان کا انتخاب شفاف ٹینڈر کے ذریعے کیا جائے گا۔

حکومتی پالیسی کے مطابق تمام ادائیگیاں بینکنگ چینلز کے ذریعے ہوں گی۔ جبکہ گندم کے اسٹاک کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔
 

یہ بھی پڑھیں :سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئےبڑی خوشخبری