سینئر اداکار طلعت حسین کی اداکارہ بیٹی تزین حسین رشتۂ ازدواج میں بندھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی،اداکارہ و پروفیسر تزین حسین دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
تزین حسین کی شادی کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی دوست کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ شادی کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا ہے جس میں قریبی رشتہ داروں کے علاوہ قریبی عزیز و اقارب، دوست و احباب کو مدعو کیا گیا ہے۔

شادی کے موقع پر تزین حسین نے روایتی سرخ و سنہرے امتزاج کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ زیورات اور میک اپ ہلکا تھا۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی،ان کے دولہا کا نام عامر سیدین ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہی ہے، تاہم اعلیٰ تعلیم انہوں نے لاہور سے حاصل کی ہے اور 2001ء سے ریاض میں مقیم ہیں،وہ مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں،تاہم انہوں نے عین سین کے نام سے مختلف کتابیں اور غزلیں بھی تحریر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبرڈکی بھائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے
واضح رہے کہ تزین حسین ایک طویل عرصے سے شعبۂ درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور مختلف جامعات میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں، انہوں نے 2023ء میں ڈرامہ سیریل "یونہی" سے جھوٹی اسکرین پرواپسی کی تھی جس کے بعد انہیں مختلف ڈراموں میں دیکھا گیا،وہ اس سے قبل ماضی کے مختلف مشہور ڈراموں اور ٹیلی فلموں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں جن میں مہلت اور عورت نمایاں ہیں۔