یوٹیوبرڈکی بھائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے

Apr 26, 2025 | 14:49:PM
یوٹیوبرڈکی بھائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کےخلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔

ڈکی بھائی کے خلاف یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یوٹیوبر کو ہائی وے پر انتہائی خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں ڈکی بھائی کو گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر ٹانگیں رکھے اور آنکھیں بند کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ گاڑی آٹو موڈ پرچل رہی تھی۔

یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اسے انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت قرار دیتے ہوئے موٹروے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:زینت امان نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتادی

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف غفلت،لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور اووراسپیڈنگ سمیت متعدد الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس نے اس معاملے پر اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے۔