غزہ میں خوراک نایاب، قحط کا خطرہ،قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

Apr 26, 2025 | 12:07:PM
غزہ میں خوراک نایاب، قحط کا خطرہ،قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غزہ کا طویل محاصرہ ایک نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں انسانی المیہ جنم لے چکاہے اور خوراک کی شدید قلت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ میں خوراک کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے اور آئندہ چند روز میں خوراک کے مراکز مکمل طور پر بند ہو سکتے ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردارکیا ہے کہ خوراک کی قیمتوں میں 1400 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ لوگ زندہ رہنے کے طریقے تلاش کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے دوران جو معمولی بہتری آئی تھی، وہ بھی اب ختم ہو چکی ہے،یہ لوگ تکلیف میں ہیں، اور ہمیں ان سے اچھا سلوک کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:اٹاری بارڈر بند ، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم سے غزہ کی بگڑتی صورتحال پر بات چیت کی ہے اور انسانی بحران کو روکنے کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔