پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے ڈرافٹنگ کل ہوگی

Apr 26, 2021 | 20:46:PM
پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے ڈرافٹنگ کل ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کیلئے ڈرافٹنگ کل ہوگی ،پلاٹینم راؤنڈ میں لاہور قلندرز کی پہلی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری پک ہوگی۔
کراچی کنگز کی تیسری، اسلام آباد کی چوتھی جبکہ پانچویں پک ملتان سلطانز کی ہوگی ،فرنچائزز کو ڈرافٹ کیلئے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست مہیا کر دی گئی، بنگلادیش کے شکیب الحسن اورتمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں، ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پی ایس ایل کیلئے دستیاب ہوں گے، آندرے رسل نے چند میچز کیلئے دستیابی ظاہر کی ہے ۔
عثمان خواجہ، ایڈم ملنے، جیمز فولکنر، جو برنز، مورنے مورکل بھی ڈارفٹ کا حصہ ہیں،ڈرافٹ کیلئے130 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  IPL کے باقی میچز نہیں کھیل سکتا، کورونا میں فیملی کی مدد کرنا چاہتا ہوں: روی چندرن ایشون
پلاٹینم اور ڈائمنڈ کیٹگری میں بڑے ناموں کی عدم دستیابی سے فرنچائزز کو کمبی نیشن بنانے میں مشکل ہیں،پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے بعض غیر ملکی کرکٹرز اب بھارتی لیگ میں مصروف ہیں ،پی ایس ایل کے باقی میچز کیلئے غیرملکی صف اول کے کھلاڑی مکمل طور پر دستیاب نہیں، پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز اب دستیاب نہیں ،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے جو کھلاڑی دستیاب ہیں اس فہرست میں صف اول کے نام شامل نہیں ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے ،کھلاڑیوں کا ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کاخوف ۔۔ آئی پی ایل کھیلنے والےآسٹریلین کھلاڑیوں نے بڑا اعلا ن کر دیا

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: