IPL   کے باقی میچز نہیں کھیل سکتا،  کورونا میں فیملی کی مدد کرنا چاہتا ہوں: روی چندرن ایشون 

Apr 26, 2021 | 12:49:PM
 IPL   کے باقی میچز نہیں کھیل سکتا،  کورونا میں فیملی کی مدد کرنا چاہتا ہوں: روی چندرن ایشون 
کیپشن: بھارتی سپنر  روی چندرن ایشون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں تیزی سے بڑھتے عالمی وبا کورونا کے حملوں سے پریشان اور فیملی ممبران کے وبا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بھارتی سپنر  روی چندرن ایشون نے انڈین پریمئیر لیگ کے باقی میچز  کھیلنے سے معذوری ظاہر کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاری بالر ایشون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں اس سال آئی پی ایل کے باقی میچز سے بریک لے رہا ہوں۔ان کا  کا کہنا تھا کہ میری فیملی اور رشتہ دار کورونا سے لڑ رہے ہیں اور میں اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے ایشون کا مزید کہنا تھا کہ اگر چیزیں صحیح سمت میں گئیں تو میں آئی پی ایل دوبارہ کھیلنے کے بارے میں سوچوں گا۔

 
 واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے آئی پی ایل چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن انڈین پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز  ذاتی وجوہات کا بتا کر آئی پی ایل چھوڑ کر واپس وطن جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 22 افراد کو  کورونا وائرس سے متاثر کرنے والا شخص  گرفتار