غیر ضروری گھروں سے باہر مت نکلیں۔۔ شام 6 بجے فوج کنٹرول سنبھالے گی

Apr 26, 2021 | 13:43:PM
 غیر ضروری گھروں سے باہر مت نکلیں۔۔ شام 6 بجے فوج کنٹرول سنبھالے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن سے قبل حکومت نے آخری آپشن استعمال کرلیا۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھی شام 6 بجے کے بعد فوج کنٹرول سنبھال لے گی۔

ذرائع کے مطابق کسی شخص کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایمر جنسی کی صورت میں شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ سرکاری ملازمین دفتر کا کارڈ دکھا کر سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ فوج 150 گاڑیوں میں گشت کرے گی۔

یاد رہے گزشتہ روز کورونا کے حوالے سے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے تحت گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور اسلام آباد اپنی ضرورت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا اور اہم فیصلہ ہے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، وہاں لاکھوں کی تعداد میں روزانہ کورونا میں مبتلا مریض سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اموات اتنی زیادہ ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔