آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کے والد چل بسے۔
ایلکس کیری نے اپنے انسٹاگرام پر 2023-24 سیزن کے دوران ایک میچ کے بعد ایم سی جی کے چینجنگ روم میں اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انتقال کی اطلاع دی۔
ایلکس کیری کے والد گورڈن کو 2021 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
کیری نے 2021 کی ایشز سیریز کے دوران گابا میں آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا تاہم ان کے والد اپنے علاج کی وجہ سے میچ میں شرکت کرنے سے قاصر رہے تھے۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو رواں ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے روانہ ہونا ہے تاہم ایلکس کیری ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:مغرور بھارتی ٹیم کو نہ نہ کرتے کرتے پاکستانی سابق کرکٹر سے ہاتھ ملانا پڑگیا