کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کی سروس 3 روز کیلئے معطل

Sep 25, 2025 | 10:20:AM
کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کی سروس 3 روز کیلئے معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کی سروس 3 روز کیلئے معطل کردی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو مکمل ری فنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین سروس آئندہ 3 روز تک معطل رہے گی۔

 دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں،ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ 

حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل ہے اور ٹریک کی بحالی کے بعد ہی ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ منگل کے روز مستونگ کے علاقے اسپن زنڈ دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں جبکہ ایک بوگی الٹ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، 20 کلو کا تھیلا 2300 روپے کا ہوگیا 

اس دہشت گردانہ کارروائی میں 5 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد زیادہ تر مسافر اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے ریلیف ٹرین بھی روانہ کی گئی۔

جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ مستونگ کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہوگئی۔