یزمان منڈی، کھیتوں سے 19 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

Sep 25, 2023 | 23:34:PM
یزمان منڈی، کھیتوں سے 19 سالہ نوجوان کی لاش برآمد
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شیخ وسیم علی) یزمان منڈی کی حدود تھانہ ڈیراوڑ کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جہاں 19 سالہ نوجوان کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں دفن کردی گئی۔

پولیس کے مطابق نو دن قبل گم ہونے والے طیب کی ایف آئی آر تھانہ ڈیراوڑ میں درج تھی اور اس حوالے سے ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا اور انہی کی نشاندہی پر ڈی ایس پی سرکل اور فرانزک ٹیمیں کرائم سین پر پہنچیں۔

اس دوران پانی کے کھال میں کھدائی کرکے لاش نکال لی گئی اور پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ ڈیراوڑ کو اس حوالے سے کہنا تھا کہ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے لیکن فی الوقت اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔