برٹش اوپن اسکواش: دوپاکستانی لٹل اسٹارز نےکوالیفائی کرلیا

Sep 25, 2023 | 12:20:PM
 برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ کیلئے کراچی کے دو لٹل اسٹارز نے کوالیفائی کرلیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ کیلئے کراچی کے دو لٹل اسٹارز نے کوالیفائی کرلیا،رپورٹس کے مطابق مقابلے آئندہ سال جنوری میں منعقد ہوں گے۔

یاد رہے کہ برٹش اوپن جونیئر ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں کارکردگی باصلاحیت کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کا پتہ دے دیتی ہے۔اسی ایونٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کے کئی نوجوان کھلاڑی انٹرنیشنل سرکٹ میں آئے اور عالمی چیمپئن بھی بنے، جن میں اکثریت مصری کھلاڑیوں کی ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے والوں کے مفت علاج کا اعلان

واضح رہے کہ مصر حالیہ برسوں میں جونیئر سکواش کی ایک بڑی قوت کے طور پر سامنے آیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مصر اپنے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ہر سال برٹش اوپن جونیئر کی تمام کیٹیگریز میں کھیلنے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے۔

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے 10 برسوں کے دوران مصر نے چیمپیئن شپ کی 10 کیٹگریز میں مجموعی طور پر 112 ٹائٹلز جیتے ہیں جبکہ پاکستان اس عرصے میں صرف 12 ٹائٹلز جیتنے میں کامیاب ہوسکا ہے۔