ایس ایچ او سپاری لے کر قتل کرنے لگا۔۔ملزم سے متعلق دل دہلادینے والے انکشافات

Sep 25, 2021 | 22:47:PM
کراچی،پولیس،وین
کیپشن: کراچی پولیس وین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)کراچی کے تھانے میں  تعینات ایس ایچ او سپاری لے کر قتل کرنے والا کلر نکلا، سی ٹی ڈی نےگرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے اجرتی قتل کروانے والے سابق ایچ او ہارون کورائی کی گرفتاری ظاہر کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے آج سابق ایس ایچ او ہارون کورائی اور ساتھیوں کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزموں نے شہری کو اغوا کے بعد بن قاسم کے علاقے میں قتل کیا۔سی ٹی ڈی کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ملزموں نےپولیس موبائل کی مدد سے فضل نامی شہری جو کسٹم کے لیے مخبری کا کام کرتا تھا اُسے گرفتار کیا۔


راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ’ہارون کورائی کو فضل کو اغواکرنے اور قتل کیلئے استعمال کیا، اُسے قتل کرنے کے بعد واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کی شکل دینے کی کوشش کی گئی، یہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ سپاری دے کر قتل کرایا گیا تھا‘۔ فضل ایک مخبرتھا، جس کی مددسے مئی میں کسٹم انٹیلی جنس نےکارروائی کی اور 7 کروڑ روپے کی چھالیہ ضبط کی تھی، قبضےمیں لیا گیا مال مبینہ طورپر عمران مسعود، اس کےساتھی وحیدکاکڑکاتھا جبکہ اس کا تیسرا حصے دار عثمان شاہ تھا، جس نے اپنے تعلقات استعمال کر کے ہارون کورائی سے رابطہ کیا اور فضل کو راستے سے ہٹانے کا ٹاسک دیا۔
سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق قتل کی واردات چھالیہ مافیاکی جانب سےکرائی گئی تھی، 23ستمبرکو سی ٹی ڈی سندھ نےقتل میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا، ملزموں میں وحیدکاکڑ، ہارون کورائی،اس کاگن مین اور فوزیہ نامی خاتون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سہیلی کی ماں ڈائن بن گئی ۔۔ 16 سالہ حافظہ سے اجتماعی زیادتی کروادی۔۔سنسنی خیز انکشافات