سی ٹی ڈی کی کارروائیاں۔۔ 8دہشت گر د گرفتار۔۔بارودی مواد برآمد

Sep 25, 2021 | 12:31:PM
 دہشتگردوں ،بارودی مواد، اسلحہ ، ڈیٹو نیٹر ، برآمد ،کالعدم تنظیم 
کیپشن: سی ٹی ڈی  کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سی ٹی ڈی  نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 8دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے لاہور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جو کہ بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جبکہ کارروائی کے دوران 40مشکوک افراد سے پو چھ گچھ بھی کی گئی۔گرفتار کئے جانے والے دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ ، ڈیٹو نیٹر اور دیگر مواد بھاری مقدار میں برآمد کیا گیا ۔

 یہ بھی پڑھیںطالبان کی کابل ائیرپورٹ پر دلچسپ حرکات۔۔ ویڈیو وائرل