ریلوے کو دسمبر تک 100 نئی کوچز سسٹم میں شامل کرنے کا ٹارگٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نےریلوے ملازمین کو رواں برس دسمبر تک 100 نئی کوچز سسٹم میں شامل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران ٹرینوں کی باقاعدگی پر بریفنگ، تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ لاہور سے راولپنڈی تک انجینئرنگ رکاوٹیں ایک ماہ میں ختم کرنے کے ساتھ ، سفری دورانیہ کم کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ٹرینوں کی کمرشل مینیجمینٹ بارے بریفنگ دی گئی۔
حنیف عباسی نے کارگو ایکسپریس کی آؤٹ سورسنگ پر اظہارِ اطمینان کیا اور ملازمین کو شاباش دی، لاہور ڈویژن کی زمین آکشن کرنے والے چاروں افسر معطل کر دیے گئے۔
دس ڈرائیورز کے رننگ رومز کا ماڈل تیار ہو گیا، نئے کمرے بنائے جائیں گے، تعمیر و مرمت کا آغاز رواں برس نومبر سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :معاملات حل نہ ہوئے تو افغانستان کیساتھ ہماری کھلی جنگ ہے:خواجہ آصف