ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک ، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم weather خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔
مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے ا ضلاع سمو گ کے زیر اثر رہیں گے، شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات وگرد و نواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکا ڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں اسموگ رہنے کی توقع ہے۔
سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان بھارت کے نقش قدم پر، پاکستان کی طرف بہنے والے دریا پر ڈیم بنانے کا اعلان
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔