صالح محمد کی گرفتاری: پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا گیٹ پر احتجاج

Oct 25, 2022 | 12:45:PM
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی گرفتاری اور تضحیک آمیز رویے کے خلاف تحریک انصاف کے ارکان نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج کیا
کیپشن: پارلیمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی گرفتاری اور تضحیک آمیز رویے کے خلاف تحریک انصاف کے ارکان نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج کیا۔

احتجاج میں اسد قیصر، اسد عمر، شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کے خلاف نعرے بازی کی گئی جبکہ صالح محمد کو رہا کرو اور اعظم سواتی کو انصاف دو کے نعرے لگائے گئے۔

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کو الیکشن کمیشن کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ صالح محمد کی پولیس کی حراست میں گلے میں لٹکتی تصویر وائرل ہونے پر پولیس پر شدید تنقید کی گئی تھی۔