گاڑی کے خفیہ خانوں سے 84کلو چرس برآمد،2ملزمان گرفتار

Oct 25, 2022 | 10:55:AM
اینٹی نارکوٹکس فورس,چرس,اے این ایف, جھنگ ,24نیوز , انسدادِ منشیات ایکٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئٹہ(عیسیٰ ترین) اینٹی نارکوٹکس فورس گڈانی کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی اس دوران دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔


اے این ایف نے منشیات فروشوں کے خلاف کوئٹہ  ہائی وے گڈانی نزد لسبیلہ کے قریب کاروئی کی،اس کارروائی میں 84 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان گاڑی کے خفیہ خانوں منشیات چھپا کر اسمگلنگ کررہے تھے۔
ضرور پڑھیں :فرسٹ ائیرکی طالبہ سے اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان خیر محمد کا تعلق جھنگ جبکہ عمران کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔