بدلی ہے یوں تاریخ۔۔ بابراور رضوان کی تاریخی بیٹنگ پر نیا گاناچھا گیا۔۔ویڈیو وائرل

Oct 25, 2021 | 17:19:PM
پاک بھارت میچ،نیا ،گیت،وائرل
کیپشن: پاک بھارت میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)"بدلی ہے یوں تاریخ کے انڈیا ہوا حیران" بابر اعظم اور محمد رضوان کی تاریخی بیٹنگ پر نیا گانا سو شل میڈیاپر وائرل ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں فتح کے ساتھ ہی کئی نئے ریکارڈز بھی قائم کر دیے۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کو شکست دینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جہاں اس سے قبل پاکستانی ٹیم کبھی بھی کسی فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ میں پانچ اور ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 میچ کھیلے گئے تھے اور تمام میچوں میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی تھی۔پاکستان نے میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور یہ ٹی20 میں پاکستان کی وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی سب سے بڑی شکست ہے کیونکہ انہیں بھی پہلی مرتبہ 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 اس فتخ کے بعد پاکستانیوں اور کر کٹ شائقین نے دل کھول کر جشن منا یا اور اب"بدلی ہے یوں تاریخ کے انڈیا ہوا حیران" بابر اعظم اور محمد رضوان کی تاریخی بیٹنگ پر نیا گانا بھی جا ری کیا گیا ہے۔جس کو سو شل میڈیاشائقین بے حد پسندکر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کے خلاف کون کون سے نئے ریکارڈ بنائے؟جانیے