ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے:شرجیل میمن

Nov 25, 2025 | 15:17:PM
 ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے:شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے زیادہ شور مچاتے ہیں تو ہم لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے لئے پنجاب کی مثال دی جارہی ہے جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہوئے ہیں، کراچی سندھ کا دل اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، مجموعی طور پر اربوں روپے کا سرمایہ شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں شہری سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھرپور کام کر رہی ہے، رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ناکام رہیں گی، کراچی جیسے کثیر الثقافتی شہر میں ہم آہنگی اور سماجی ترقی کو ایم کیو ایم کے سیاسی رویے نے نقصان پہنچایا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ شہری سہولتیں، بنیادی انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور پانی و نکاسی کے نظام کی بہتری پر ایم کیو ایم اگر توجہ دیتی تو آج ہم پر انگلیاں نہیں اٹھائی جاتیں۔

یہ بھی پڑھیں:8تولے سونا اور3لاکھ کے پرائزبانڈ چرانے والی گھریلو ملزمہ ساتھی سمیت کاہنہ سے گرفتار

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام بولتا ہے، کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں، ایم کیو ایم ان میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے سرگرم ہے،ای وی بس سروس، پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، شاہراہ بھٹو، تاج حیدر پل، پنک اسکوٹیز، بی آر ٹیز جیسے منصوبے ایم کیو ایم بھی شروع کر سکتی تھی لیکن ان کی نیت ہی نہیں تھی۔