95 سالہ ریمنڈ ہیگر دنیا کے معمر ترین بس ڈرائیو ر

Nov 25, 2025 | 11:37:AM
95 سالہ ریمنڈ ہیگر دنیا کے معمر ترین بس ڈرائیو ر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کے 95 سالہ بس ڈرائیور نے دنیا کے معمر ترین بس ڈرائیور ہونے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر وچیتا فالز سے تعلق رکھنے والے ریمنڈ ہیگر گزشتہ 27 برس سے پبلک ٹرانزٹ سسٹم میں بس چلا رہے ہیں۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے جب رواں برس 13 مئی کو ان کی عمر کی بطور بس ڈرائیور تصدیق کی تو اس وقت وہ 94 سال اور 176 کے تھے۔

ریمنڈ ہیگنر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے سب سے معمر بس ڈرائیور ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 14 برس کی عمر سے ڈرائیونگ شروع کر دی تھی اور جلد ہی انہیں بڑی گاڑیاں چلانے میں لطف آنے لگا۔

وہ فالز رائڈ کے لیے بس ڈرائیور بن گئے اور وچیتا فالز میں تقریباً 27 برس تک پبلک ٹرانزٹ سسٹم میں بس چلائی۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج نے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا