رنبیر کپور نے اداکارہ رشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے تعلقات بارے بھانڈا پھوڑ دیا

رنبیر کپور نے اداکارہ رشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے درمیان تعلقات کی تصدیق کردی

Nov 25, 2023 | 22:06:PM
رنبیر کپور نے اداکارہ رشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے تعلقات بارے بھانڈا پھوڑ دیا
کیپشن: فوٹو The Indian Express
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ سُپراسٹار رنبیر کپور نے اداکارہ رشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے درمیان تعلقات کی تصدیق کردی۔ رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا اپنی نئی فلم انیمل کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ کو ارجن ریڈی اور انیمل میں سے ایک پسندیدہ اداکار کو چننے کا کہا گیا تو رنبیر نے رشمیکا سے وجے اور خود میں سے بہتر اداکار کو چننے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے وجے کو فون کرنے کی کوشش کی تو رنبیر نے کہا کہ رشمیکا کو فون ملانے دیں کیوں وجے رشمیکا کی کال ضرور پک اپ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی کو پُرتعیش بنگلہ تحفے میں دیدیا، قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑجائینگے

رنبیر کپور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سندیب وانگا کی رشمیکا سے پہلی ملاقات ارجن ریڈی کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی کے موقع پر وجے کے گھر میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ رشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے درمیان تعلقات کی خبریں اکثر میڈیا کی زینت بنتی ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔