امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی کو پُرتعیش بنگلہ تحفے میں دیدیا، قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑجائینگے

50 کروڑ کی مالیت کا خوبصورت بنگلہ 674 مربع میٹر اور 890.47 مربع میٹر کے دو پلاٹوں پر مشتمل ہے

Nov 25, 2023 | 21:58:PM
امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی کو پُرتعیش بنگلہ تحفے میں دیدیا، قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑجائینگے
کیپشن: فوٹو Times Now
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپرسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن نے اپنی بیٹی شویتا نندا بچن کو ممبئی کے پُرتعیش علاقے جوہو میں واقع اپنا شاندار بنگلہ تحفے میں دے دیا۔

وٹھل نگر کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں واقع تقریباً 50 کروڑ کی مالیت کا یہ خوبصورت بنگلہ 674 مربع میٹر اور 890.47 مربع میٹر کے دو پلاٹوں پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عرفی جاوید کا ہانیہ عامر کی پوسٹ پر ردعمل، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

بالی ووڈ میگا اسٹار اور ان کا خاندان اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں کئی سالوں تک پرتیکشا بنگلے میں رہائش پذیر تھا۔ اس خاندان کے پاس جوہو میں دو اور بنگلے، جنکا اور جنک بھی ہیں۔ شویتا بچن نندا ایک مصنفہ، کالم نگار، سابقہ ماڈل اور بزنس وومن ہیں، سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول پیراڈائز ٹاورز ان ہی کا تحریر کردہ ہے۔