عرفی جاوید کا ہانیہ عامر کی پوسٹ پر ردعمل، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

Nov 21, 2023 | 17:53:PM
عرفی جاوید کا ہانیہ عامر کی پوسٹ پر ردعمل، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی متنازع اداکارہ عرفی جاوید کا  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی پوسٹ پر  اظہار تشکر کرنا توجہ کا مرکز بن گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے منفرد ویڈیو جاری کی جسے دیکھنے کے بعد پاکستانی مداحوں سمیت بھارت میں بھی ہلچل مچ گئی,ہانیہ عامر کی شیئر کردہ پوسٹ میں پروڈیوسر عمیر مختار اور ٹک ٹاکر ایشا عامر کو کپڑوں کے ہینگرز کو منفرد انداز سے خود پر لپیٹے دیکھا جاسکتا ہے,اس انوکھے اور منفرد اسٹائل نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی بلکہ بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو بھی اپنا گرویدہ بناتے ہوئے تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔


تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ یشما گل، مینا طارق سمیت سرحد پار بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے بھی ہانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تبصرہ کردیا۔عرفی نے ہانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ"میرے اگلے سٹائل کا آئیڈیا دینے کیلئے آپکا شکریہ۔"

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب عرفی نے ہانیہ کی تعریف کی ہو اس سے قبل بھی ہانیہ عامر کی ٹرانزیشن ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے عرفی نے تعریفی جملوں کا استعمال کیا تھا۔