مصری فٹ بالر محمد صالح نے 9 سال بعد ’’لیور پول‘‘ کو الوداع کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نامور مصری فٹ بالر محمد صالح نے 9 سال بعد انگلش کلب ایف سی لیور پول کو الوداع کہہ دیا۔
محمد صلاح نے لیورپول کی جانب سے پریمیئر لیگ ٹائٹل سمیت چیمپئنز لیگ اور دیگر بڑی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کے لیے کئی یادگار لمحات تخلیق کیے۔
اپنے آخری میچ میں صلاح برینٹفورڈ کے خلاف میدان میں اترے، جہاں لیورپول کو چیمپئنز لیگ میں رسائی یقینی بنانے کے لیے ایک پوائنٹ درکار تھا۔ میچ کے دوران صلاح کے شاندار پاس پر کرسٹین جونس نے گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی تاہم چھ منٹ بعد برینٹ فورڈ ایف سی کے کھلاڑی شِیڈے نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، اور میچ 1-1 سے ختم ہوا۔
میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور شائقین نے محمد صلاح کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا، جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹیاں بھی اس موقع پر موجود تھیں، محمد صلاح نے لیورپول کے لیے مجموعی طور پر 257 گول اسکور کیے اور کلب کی تاریخ کے تیسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے۔
اس موقع پر صلاح نے جذباتی انداز میں کہا کہ وہ اپنی پوری زندگی میں اتنا نہیں روئے جتنا آج رو رہے ہیں, اسی دوران اینڈی رابرٹسن نے بھی لیورپول کو خیرباد کہا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا