ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا آذر)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ادارے کے ایک سینئر عہدیدار کو ہراسمنٹ کے الزام میں ملازمت سے برطرف کردیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض سینئر عہدیدار کو ایک خاتون ریفری کی شکایت کے بعد برطرف کیا گیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی او او شاہد نیاز کھوکھر نے بتایا کہ پی ایف ایف میں کسی قسم کی ہراسمنٹ برداشت نہیں کی جائے گی، فیفا اور اے ایف سی کی گائیڈ لائنز کے تحت معاملے کی تحقیقات کے بعد برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی بلے بازمیتھیوشارٹ نے اپنی ٹیم کی خامی بتا دی