گرم موسم سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،پاکستان کو ہوم سیریز میں ہلکا نہیں لیا جاسکتا؛ میتھیوشارٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) آسٹریلوی بلے بازمیتھیوشارٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان میں گرم موسم سے مسئلہ نہیں ہوگا،پاکستان کو ہوم سیریز میں ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔
آسٹریلوی بلے بازمیتھیوشارٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سپن کنڈیشنز میں آسٹریلیا کی حالیہ پرفارمنس مایوس کن رہی،سپن کنڈیشنز میں اچھی پرفارمنس دینےکی کوشش کریں گے،چند سینئر کھلاڑی موجود نہیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کیلئے موقع ہے،سینئر اور نئے کھلاڑیوں پر مبنی دورہ پاکستان کاسکواڈ بنایا گیاہے،ان کاکہناتھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کافی آرہی ہے لیکن ون ڈے سیریز بھی ترجیحات میں شامل ہے۔
آسٹریلوی بلے باز نے کہاکہ آسٹریلیا کو پاکستان میں گرم موسم سے مسئلہ نہیں ہوگا،آسٹریلین کافی کھلاڑیوں نے حال ہی میں سمر کرکٹ کھیلی ہے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے، جب بھی آتےہیں محفوظ محسوس کرتے،ورلڈکپ میں ابھی کافی وقت ہے، لیکن ہماری نظریں ورلڈکپ پر براجمان ہیں،ہر کھلاڑی نے ورلڈکپ سے قبل اپنی تیاری مکمل کرنی ہے۔
میتھیو شارٹ نے کہا کہ پاکستان کو ہوم سیریز میں ہلکا نہیں لیا جاسکتا،پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی ہوم کنڈیشنز میں پی ایس ایل کھیلی ہے،مارنس لبوشین ہمیشہ کچھ نہ کچھ بتاتے رہتےہیں،گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان کا دورہ کررہےہیں جس کا تجربہ ون ڈے سیریز میں استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تعمیرات کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری