آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

May 25, 2024 | 14:08:PM
آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی،شریکِ ملزم اسد خان اور علی امین گنڈاپور کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کے لیے 6 جون کی تاریخ مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔