ہمیں این ایف سی کے ذریعے جو حق بنتا ہے،وہ نہیں دیا جاتا؛جنیداکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر و ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ ہمیں این ایف سی کے ذریعے جو حق خیبرپختونخواکا بنتا ہے،ہمیں سو ارب نہ دیں ، فاٹا کا جو حصہ بنتا ہے وہی دے دیں۔
صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے سوال کیا جائے کہ آپ کے نہانے کا بل کتنا آتا ہے،اسی خاندان نے سولر میں سرمایہ کاری کی،جب لوگوں نے سولر سسٹم لے لیا تو بھاری ٹیکس لگا دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست نے سب کی طرح ہماری زمہ داری نہیں لی،ہمیں سو ارب نہ دیں ، فاٹا کا جو حصہ بنتا ہے وہی دے دیں،الگ کرنے میں کے پی کی عوام یا حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں تھا،ہمیں این ایف سی کے ذریعے جو حق بنتا ہے وہ نہیں دیا جاتا۔
جنید اکبر خان کامزید کہناتھاکہ ریاست نے جب اعلان کیا کہ افغانستان کے ساتھ جنگ میں جانا ہے تو خود ٹریننگ دی گئی،ہم روزانہ لاشیں اٹھاتے ہیں،ریاست نے کہا اسرائیل کے ساتھ بیٹھنا ہے مگر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں : 31 مارچ کو شروع ہونے والے میٹرک امتحانات ملتوی